تازہ ترین دنیا

ایران میں آئل ریفائنریوں پر حملے کیو ں کئے؟ امریکہ اسرائیل سے ناراض ہو گیا

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد امریکااور اسرائیل کے درمیان اختلاف سامنے آگیا۔ امریکی خبر رساں ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق ایران میں آئل ریفائنریوں پر حملوں پر امریکا اسرائیل سے ناراض ہوگیا۔ امریکا کو ایران میں 30ایندھن کے ڈپو پر اسرائیل کے حملوں کی توقع نہیں تھی، امریکا کو تشویش ہے کہ ایرانی تیل تنصیبات پر حملوں سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایران میں تیل تنصیبات کی تباہی کی تصاویر اور ویڈیوز سے مارکیٹ میں خوف پھیل سکتا ہے۔ تیل کی تنصیبات پر حملے سے متعلق اسرائیل سے بات کی جاسکتی ہے۔ ایران تیل کی قیمت 200ڈالر فی بیرل تک جانے سے متعلق پہلے ہی خبردار کرچکا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے