پاکستان تازہ ترین

سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے بلیک گاؤن لازمی، کب سے ؟

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے لیے پروفیشنل ڈریس کوڈ لازم قرار دیدیا گیا جس کا اطلاق 23 فروری 2026 سے ہوگا۔ نئے قواعد کے تحت تمام مرد و خواتین اساتذہ کو دوران ڈیوٹی بلیک گاؤن پہننا لازمی ہوگا، تاکہ تعلیمی اداروں میں پیشہ ورانہ، یکساں اور باوقار ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔

ہدایت میں کہا گیا ہے کہ بلیک گاؤن کے بغیر ٹیچر نہ کلاس لے سکے گا اور نہ ہی ڈیوٹی انجام دے سکے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے تمام ضلعی چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs) اور سکول سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ یہ فیصلہ سرکاری سکولوں میں نظم و ضبط، مستند پیشہ ورانہ شناخت اور ایک جیسی شناخت قائم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ اس اقدام کو محکمہ تعلیم کی بہتر کارکردگی اور اساتذہ کے پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے