(اردو ایکسپریس) رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہر فلکیات ڈاکٹرجاویداقبال نے سب بتادیا۔
ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق گزشتہ روز 17 فروری کو شام 5 بج کر 15 منٹ پر نیا چاند پیدا ہو چکا ہے، اور آج 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے ہوگی،یہ ایک موزوں عمر ہے جس میں رمضان کا چاند بآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔
ماہرفلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کاکہناہے کہ نیا چاند گزشتہ روز 17 فروری کو شام 5 بج کر 15 منٹ پر پیدا ہوا،سن سیٹ اور مون سیٹ کے درمیان دورانیہ تقریباً 57 منٹ ہوگا ،رویت کے لیے یہ دورانیہ انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے۔
ماہر فلکیات کے مطابق کم از کم 20 گھنٹے کا چاند بھی نظر آ سکتا ہے،آج چاند غروبِ آفتاب کے وقت مناسب بلندی پر موجود ہوگا،صاف موسم کی صورت میں چاند واضح طور پر نظر آنے کی توقع ہے۔ماہر فلکیات ڈاکٹرجاویداقبال کے مطابق بعض علاقوں میں بادل رویت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں،فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق آج چاند کی رویت کے امکانات روشن ہے ،شہری انسانی آنکھ سے بھی چاند دیکھ سکیں گے، دوربین سے مزید واضح منظر نظر آئے گا۔