(اُردو ایکسپریس) بسنت کے دوران لاہور میں مجموعی طور پر چار سے چھ ارب روپے تک کا کاروبار ہوا، اس میں پتنگ اور ڈور کی خریداری، کھانے پینے کی اشیا اور سفر شامل تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف پتنگ اور ڈور کی فروخت سے دو ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا۔ باربی کیو پارٹیوں کے باعث پولٹری انڈسٹری کو نمایاں فائدہ پہنچا، جبکہ فاسٹ فوڈ اور مٹھائی کی فروخت سے بھی کروڑوں روپے کی آمدن ہوئی۔ دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں شہریوں کی لاہور آمد کے باعث ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی خاصی سرگرمی دیکھی گئی۔ بسنت کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔