پاکستان تازہ ترین

بسنت ختم ، پابندی دوبارہ بحال

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس)لاہور میں پتنگ بازی، موسیقی، کھابوں، موج مستی کے ساتھ منایا جانے والا 3 روزہ بسنت فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ 3 روز میں شہر بھر میں بسنت نے خوب رونقیں بکھیریں اور ہر عمر کے افراد اس تہوار کے رنگ میں رنگے نظر آئے۔ بسنت کے موقع پر بچے، بڑے، بوڑھے اور جوان سبھی پتنگیں ہاتھ میں لیے چھتوں پر نکلے۔ پیچے لڑانے، بوکاٹا کے نعروں، ڈھول کی تھاپ اور خوشیوں بھرے جشن نے لاہور کا سماں بدل دیا۔ سرکاری سرپرستی میں منائے جانے والے بسنت میلے کے اختتامی لمحات میں امن کی شمعیں فضاؤں میں چھوڑ کر محبت، بھائی چارے اور امید کا پیغام دیا گیا۔ تقریب کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فضا دلکش مناظر سے بھر گئی۔

 

مقررہ وقت ختم ہوتے ہی پتنگ بازی پر پابندی دوبارہ بحال کر دی گئی۔ صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امید کی شمعیں آئندہ برس بسنت کی خوشیاں پھر لائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے