پاکستان تازہ ترین

5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ 5 فروری کی صبح 10 بجے پورے ملک میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اس خاموشی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے نتیجے میں شہید ہونے والے کشمیریوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور ان کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔ اس موقع پر مساجد میں خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی جبکہ مختلف شہروں میں یکجہتی ریلیاں، سیمینارز اور تقاریب منعقد ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے