سائینس و صحت

سرکاری کالجز میں نرسنگ کی مفت تعلیم ختم کردی گئی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سرکاری کالجز میں نرسنگ کی مفت تعلیم ختم کردی گئی،اب نرسنگ طالبات ہزاروں روپے فیس ادا کرکے تعلیم حاصل کریں گی۔

پنجاب حکومت نے نرسنگ طالبات کا ماہانہ وظیفہ بھی ختم کر دیااورنرسنگ طالبات کو سرکاری ہاسٹل کے واجبات بھی ادا کرنا ہونگے۔

پنجاب حکومت نے نرسنگ کالجز میں داخلوں کی پالیسی جاری کر دی جس کے تحت ایف ایس سی میں 50 فیصد نمبرز کی حامل طالبات داخلے کی اہل ہونگی،نرسنگ کالجز میں داخلہ کیلئے پنجاب کے ڈومیسائل کی شرط لازمی ہے۔شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے نرسنگ کالج میں صرف مرد طلبا داخل ہونگے،سرکاری کالجز میں 3100 سیٹیں مارننگ اور 3000 ایوننگ شفٹ میں مختص کی گئی ہیں،ٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک نرسنگ کالجز میں 100، 100 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہسپتالوں سے منسلک کالجز میں 50، 50 سیٹیں دونوں شفٹوں کیلئے مختص کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے