تازہ ترین سائینس و صحت

200 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) صحرائے تھر میں بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے باہر آ گئے،محکمہ صحت کے مطابق تھرپارکر میں رواں ماہ کے دوران 200 کے قریب افراد کو سانپوں نے ڈس لیاہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سانپ کے زہر کو ذائل کرنے کے لیے اینٹی سنیک وینم انجیکشن جو کہ ایک مریض پر کم سے کم 7 سے 10 کی تعداد میں استعمال کی جاتی ہے۔ صحرائے تھر کے جنگلات میں سانپوں کی 10 سے زائد اقسام موجود ہیں، جن میں نیورو ٹاکسک اور مسکولو ٹاکسک سب سے خطرناک ہیں۔ بارشوں کے بعد سانپوں کی افزائش کے دن ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بلوں سے باہر آنے کے ساتھ ساتھ اپنا زہر بھی جسم سے خارج کرنا ہوتا ہے۔ قدرتی طور پر سانپوں کی افزائش کا یہ مرحلہ ہر جاندار کے لیے خطرہ کا باعث بنتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے