سوشل میڈیا

خبردار: سوشل میڈیا صارفین کیلئے ہنگامی الرٹ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان کی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (PKCERT) نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک انتہائی اہم الرٹ جاری کیا ہے، جس میں بڑے پیمانے پر ڈیٹا لیک ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیٹا لیک میں گوگل، مائیکرو سافٹ اور فیس بک سمیت کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے 1.8 ارب سے زائد ریکارڈز متاثر ہوئے ہیں، جن میں 184 ملین پاس ورڈز بھی شامل ہیں۔ پاکستان کی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے صارفین کو فوری طور پر اپنے تمام حساس اکاؤنٹس کے پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید برآں، دوہری تصدیق (Two-Factor Authentication – 2FA) کو فعال کرنے کے لیے بھی کہا ہے تاکہ اکاؤنٹس کی سکیورٹی مزید مضبوط ہو سکے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صارفین مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں اور اپنے اکاؤنٹس کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ کسی بھی غیر معمولی حرکت کو بروقت پہچانا جا سکے۔

 

حکام اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو سائبر سکیورٹی کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ یہ الرٹ ایسے وقت میں آیا ہے جب ڈیجیٹل سکیورٹی کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے اور صارفین کو اپنی آن لائن موجودگی کے تحفظ کے لیے مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے