پاکستان تازہ ترین

پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کب ہوں گی ؟ تاریخ سامنے آگئی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پنجاب بھر کے اسکولوں میں یکم جون سے گرمیوں کی تعطیلات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 

سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن خالد نذیر نے تصدیق کر دی، انہوں نے کہا کہ موسم مزید گرم ہوا تو چھٹیاں ایک ہفتہ قبل بھی دی جا سکتی ہیں۔

سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن نے کہا کہ یہ فیصلہ والدین، طلبہ اور اساتذہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے اگست میں اسکولز کھولنے کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے