دلچسپ و عجیب

98 کلو سونے کا ٹوائلٹ چوری ۔ چور صرف 5 منٹ میں لے اڑے

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) برطانیہ کے تاریخی بلین ہیم پیلس میں ایک حیرت انگیز چوری کی واردات پیش آئ جہاں 1.7 ارب روپے مالیت کا، 98 کلوگرام وزنی سونے کا ٹوائلٹ چوری ہو گیا ہے۔

چوروں نے یہ واردات محض پانچ منٹ میں انجام دی۔ یہ ٹوائلٹ ایک فن پارہ تھا جو "امریکہ” کے نام سے جانا جاتا تھا اور اسے اطالوی فنکار موریزیو کیٹیلان نے تخلیق کیا تھا۔ یہ فن پارہ برطانیہ کے بلین ہیم پیلس میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا، جو ونسٹن چرچل کی جائے پیدائش بھی ہے۔

 

چوری کی یہ واردات صبح سویرے ہوئی، جب چوروں نے پیلس میں داخل ہو کر ٹوائلٹ کو اکھاڑا اور فرار ہو گئے۔

اس ٹوائلٹ کی مکمل فعالیت تھی اور اسے نمائش کے دوران استعمال بھی کیا جا سکتا تھا۔ چوری کے بعد پیلس میں پانی کا نقصان بھی ہوا کیونکہ ٹوائلٹ کو نظامِ آب سے منسلک کیا گیا تھا۔

 

پولیس نے اس واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ممکنہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تاحال چوروں کی شناخت یا ٹوائلٹ کی بازیابی ممکن نہیں ہو سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے