تازہ ترین کھیل

77 وکٹیں، ایک نیا ریکارڈ! مگر کیا سفارشی کلچر میں مشتاق کو قومی ٹیم میں جگہ ملے گی؟

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) مشتاق احمد کلہوڑو نے ریکارڈ توڑ دیا!

پاکستان کے ابھرتے ہوئے لیگ اسپنر مشتاق احمد کلہوڑو نے 2024/25 کے سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 میچوں میں 77 وکٹیں حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ کارنامہ انہیں 2013 کے بعد پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا باؤلر بنا دیتا ہے۔

مشتاق احمد کلہوڑو کو کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ (PSL) 2 کے دوسرے ایڈیشن میں منتخب کیا تھا، لیکن بدقسمتی سے وہ انجری کی وجہ سے کوئی میچ نہ کھیل سکے۔

اب سلیکشن کمیٹی کو چاہئیے کہ ڈومیسٹک پرفارمرز کو ٹیم لائے اور ٹیم میں موجود پرچیوں کو ختم کرے ۔

لیکن پاکستان میں ایسا ممکن نہیں ہے؟ کیونکہ ہمارے ہاں یہ MNA کا رشتہ دار ہے، ٹیم میں ڈال دو! یہ MPA کا جاننے والا ہے، اسے موقع دو! یہ سینیٹر کا پڑوسی ہے اس کو ٹیم میں لے لو۔یہ سابق کرکٹر کا داماد ہے، اسکواڈ میں رکھ لو! یہ چیئرمین کا بھانجا ہے، پلیئنگ الیون میں شامل کر لو! یہ سلیکٹر کے قریبی دوست کا بیٹا ہے،اسے قومی ٹیم میں کھلا دو۔لانے والا پرچی آنے والا پرچی رکھنے والا پرچی ۔یہاں محنت کرنے والا بچہ اکیڈمیوں کے چکر لگا لگا کر تھک جاتا ہے، لیکن اگر اس کی جیب میں "سفارش” کا کارڈ نہیں تو اس کا کرکٹ کیریئر وہیں ختم ہو جاتا ہے! یہی حال رہا تو ہماری ٹیم فائنلز جیتنے کے بجائے یوٹیوب پر "اگر مگر” کے تجزیے کرتی رہے گی! اب بھی وقت ہے، کرکٹ کو سیاست نہیں، میرٹ دو!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے