تازہ ترین دلچسپ و عجیب

18 سالہ طالبہ نے ہوٹل میں بچے کو جنم دے کر کھڑکی سے باہر پھینک دیا

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) فرانسیسی حکام کے مطابق پیرس میں ایک 18 سالہ امریکی طالبہ نے ہوٹل کے کمرے میں بچے کو جنم دینے کے بعد اسے کھڑکی سے باہر پھینک دیا، جس سے نوزائیدہ بچے کی جان چلی گئی۔ پولیس کو ہوٹل کے سامنے کپڑے میں لپٹا ایک نوزائیدہ بچہ ملا، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نوجوان طالبہ یورپ کے مطالعاتی دورے پر تھی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ پیرس میں قیام پذیر تھی۔ بچے کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،اور یہ بھی کہا ہے کہ نوجوان خاتون جو یورپ میں سفر کرنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ کا حصہ تھی، اسے بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے