(اُردو ایکسپریس) ٹک ٹاک لائیو پر ہونے والے تنازع کے بعد یوٹیوبر رجب بٹ، مان ڈوگر، حیدر شاہ اور دیگر چار نامعلوم افراد کے خلاف سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالم گلوچ اور دھمکیاں دیں، اور اگلی صبح رجب بٹ، مان ڈوگر، حیدر شاہ اور مسلح ساتھیوں نے عمر فیاض کے گھر آ کر دھمکیاں دیں اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔