گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ

Spread the love

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔جیو نیوز سے گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ اگر صوبے کے حالات ٹھیک نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نےکہا ہے کہ گورنر کی وجہ سے انہیں ذہنی کوفت اٹھانا پڑی، اس لیے ہرجانے کا نوٹس بھیجا، وزیرِ اعلیٰ کو آفر کرتا ہوں، سندھ آئیں وہاں ان کا ذہنی علاج مفت کراتا ہوں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عزم استحکام آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لینا چاہیے تھا، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ کے پی نے آپریشن سے اختلاف نہیں کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے