پاکستان

گستاخانہ خاکوں کا اعلان، ڈچ سیاستدان کے قتل پر اکسانے کے الزام میں تحریک لبیک قائدین پر مقدمہ چلنے لگا

Spread the love

گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کرنے والے اسلام مخالف ڈچ سیاست دان گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے الزام میں نیدرلینڈز کی عدالت میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کے قائد مولانا اشرف جلالی کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دائیں بازو کے اسلام مخالف ڈچ رکن پارلیمنٹ گیرٹ وائلڈرز نے سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی کے خلاف ایمسٹرڈیم ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔رپورٹ کے مطابق سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی پر الزام ہےکہ انہوں نے توہین رسالت کے الزام میں اسلام مخالف سیاستدان گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر لوگوں کو اکسایا۔آج عدالت میں دونوں پاکستانی شہریوں کی غیر موجودگی میں ان پر مقدمہ چلایا گیا اور ان کی جانب سے کوئی وکیل بھی موجود نہیں تھا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے