پاکستان

کچے میں بھاری نقصان کے باوجود جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، بدلہ ضرور لیں گے: آئی جی پنجاب

Spread the love

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں گزشتہ روز ہونے والے ڈاکوؤں کے حملے میں ہمارا بھاری نقصان ہوا تاہم جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور ہم بدلہ ضرور لیں گے۔آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شیخ زید اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا گزشتہ روز کا واقع محکمہ پولیس کا بھاری نقصان ہے، پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی، ایک ڈاکو کو ہلاک اور 5زخمی کر دیے۔ان کا کہنا تھا سندھ پولیس بھی ہمارے ساتھ ہے، ڈی آئی جی سکھر آئے ہوئے ہیں، ہمارا بھاری نقصان ہوا لیکن ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کچے کے علاقے میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بند بنائے گئے، چوکیاں بنیں، بلٹ پروف بکتر بند گاڑیاں دی گئیں، پولیس کے جوانوں کےساتھ ساتھ مکینوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، کچے میں بیس کیمپ اور چوکیاں قائم کرنے کا مقصد نوگو ایریا ختم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے