بالی وڈ کی دلکش اداکارہ کرینہ کپور خان نے شادی کے بعد فلموں میں اپنی ’نو کسنگ پالیسی‘ کے حوالے لب کشائی کردی۔ فلم انڈسٹری میں دو دہائیوں پر محیط اپنے کامیاب کریئر کی بدولت راج کرنے والی اداکارہ کرینہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اداکار سیف علی خان سے شادی کے بعد اپنے فلمی معاہدوں میں ‘نو کسنگ پالیسی’ کی شق شامل کی تھینو کسسنگ پالیسی کی وجہبھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘شادی کے بعد انہوں نے اس بات کو محسوس کیا کہ جب وہ سنگل تھیں تو کچھ بھی کرسکتی تھیں لیکن جب شادی کے بعد ان کا نام اداکار سیف علی خان سےجڑا تو انہوں نے آن اسکرین بوس و کنار سے اجتناب کرنا مناسب سمجھا‘۔نو کسسنگ پالیسی میں ترمیم کی گنجائش ہے؟انٹرویو کے دوران کرینہ کپور خان سے سے پوچھا گیا کہ ‘کیا وہ مستقبل میں اپنی پالیسی کے حوالے سے مؤقف تبدیل کریں گی؟‘جس کا جواب دیتے ہوئے کرینہ کا کہنا تھا کہ ‘نہیں، مجھے ایسا نہیں لگتا کیونکہ میں شادی شدہ ہوں اور شادی ذمہ داری لاتی ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘شادی سے پہلے میں اور سیف، ہم دونوں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ شادی کے بعد اپنے رشتے کو کسی بھی مشکل میں نہ ڈالتے ہوئے آن اسکرین لپ لاک سے بالکل دور رہیں گے‘۔ واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان نے حال ہی میں گلوبل سپر اسٹار ‘دلجیت دوسانجھ‘ کے ہمراہ فلم ‘کریو‘ میں اسکرین شیئر کی تھی، اس فلم نے باکس آفس پر شاندار کامیابی سمیٹی تھی۔