تازہ ترین کھیل

کرسٹیانو رونالڈو میچ کھیلنے ایران کیوں نہیں گئے؟ وجہ سامنے آگئ

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) کرسٹیانو رونالڈو کے ایران نہ جانے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

ریاض سعودی کلب النصر کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایران نہ جانے کی وجہ سے خبروں میں آگئے۔ رپورٹس کے مطابق، اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میچ کے لیے 40 سالہ اسٹار فٹبالر اپنی ٹیم کے ہمراہ تہران نہیں پہنچ سکے، اور اس کی ایک غیر متوقع وجہ سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، 2023 میں رونالڈو نے ایک ایرانی معذور آرٹسٹ، فاطمہ ہمامی، کی پاؤں سے بنائی گئی پینٹنگ قبول کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا تھا اور ان کے ماتھے پر بوسہ دیا تھا۔ ایرانی قوانین کے مطابق، یہ عمل ممنوع ہے، جس کے نتیجے میں رونالڈو کو ایران میں 99 کوڑوں کی سزا دی جا سکتی تھی۔ اسی خدشے کے پیش نظر، انہوں نے تہران کا سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے