
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔نیو کراچی، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، دستگیر،کریم آباد، لیاقت آباد میں بوندا باندی ہوئی۔شہر میں تیز سمندری ہوائیں بھی چلنا شروع ہوگئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔البتہ خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔