پاکستان

کراچی والوں پر ایک اور بوجھ، واٹر بورڈ نے پانی کی قیمت بڑھادی

Spread the love

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے سیوریج بلوں اور پانی کے نرخوں میں مجموعی طور پر 23 فیصد اضافہ کردیا۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا پانچواں اجلاس میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت چیئرمین سیکرٹریٹ کارساز میں ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیوریج بلوں میں 14فیصد اور پانی کے نرخوں میں 9 فیصد اضافہ کیا گیا تاہم عوامی ردعمل سے بچنے کے لیے واٹر بورڈ نرخوں میں اضافے کو خفیہ رکھا گیا ہے۔بورڈ کے اجلاس میں چوتھی بورڈ میٹنگ کے منٹس کی منظوری، بورڈ کے سابقہ فیصلے کی پیشرفت، مالی سال 25-2024کےلیے واٹر کارپوریشن کے 46.259 بلین روپے سالانہ بجٹ کی منظوری، ریٹیل اور بلک صارفین کے لیے واٹر اور سیوریج چارجز کی تجویز کردہ شرح کی منظوری دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے