
کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کے کے ٹریفک کے لیے متبادل راستوں کا پلان تیار کر لیا گیا۔محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہو گا۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ پر ہر قسم کی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہو گا، جن گاڑیوں کے پاس اجازت نامہ ہو گا صرف ان کو ہی ایم اے جناح روڈ پر داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلوس میں شامل اسٹیکر والی گاڑیاں شاہراہ قائدین اور سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخل ہو سکیں گی، جلوس کے دوران سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہے گا۔متبادل ٹریفک پلان کے مطابق ناظم آباد سے آنے والے افراد لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور گارڈن سے اپنی منزل پر جا سکتے ہیں جبکہ حسن اسکوائر سے پیپلز چورنگی جانے والے کشمیر روڈ سے شاہراہ قائدین اور جیل فلائی سے نشتر روڈ جا سکتے ہیں۔