پاکستان

کراچی میں سڑکوں کے مسائل، لوگوں کو تکالیف ہیں، شرجیل میمن

Spread the love

سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں سڑکوں کے مسائل ہیں اور لوگوں کو تکالیف ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں کے شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں بہت سے چیلنجز ہیں، سندھ حکومت بہت سے چیلنجز پر قابو پا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور ہو رہے ہیں، بارشوں کے ختم ہوتے ہی سڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے، کراچی میں بس سروس فعال ہے اور ریڈ لائن پر کام جاری ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کی کچھ سڑکیں خراب ہیں جن کی بہتری کیلئے انتظامیہ کام کر رہی ہے، کراچی میں جہاں جہاں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں انہیں حکومت ٹھیک کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت میں شامل نہیں ہیں، بازار میں 53 کروڑ شیئرز کے سودے 8.9 ارب روپے میں طے ہوئے، حکومت ہو یا اپوزیشن اچھی بات پر ساتھ دیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو وفاق کی جانب سے جو شیئر ملنا چاہیے وہ نہیں ملا، ہم تنقید برداشت کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ شہر کی تمام سڑکیں بہتر ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے