(اُردو ایکسپریس) کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے اسٹوڈنٹ ویزا رکھنے والے 7 افراد سمیت 86 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کردیا۔
امیگریشن ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کراچی ائیرپورٹ سے اسٹوڈنٹ ویزا کے حامل 7 افراد سمیت 86 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کردیا گیا۔
کراچی سے سعودی عرب جانے والے 30 عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے معقول رقم ساتھ نہ ہونے پر امیگریشن حکام نے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔امیگریشن حکام کے مطابق کراچی سے اسٹوڈنٹ یا اسٹڈی ویزوں پر قبرص، برطانیہ، آذربائیجان اور کرغزستان جانے والے7 نوجوانوں کو آف لوڈ کردیا گیا۔
قطر، ترکی اور سعودیہ ورک ویزوں کے بلیک لسٹ افراد کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔