(اُردو ایکسپریس) کراچی ایئرپورٹ پر سفری دستاویزات کی سخت جانچ کے باعث ایک ہی دن میں 13 مختلف ممالک جانے والے 39 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق سعودی عرب جانے والے 14 عمرہ زائرین ایڈوانس بکنگ اور رقم نہ ہونے کے باعث سفر نہ کر سکے، جبکہ ایران زیارات پر جانے والے 4 مسافروں کو بھی روکا گیا۔
اسی طرح ترکیہ، بحرین، عمان سمیت 12 ممالک کے وزٹ ویزا ہولڈرز کو سفر سے روک دیا گیا، جبکہ قبرص اور آذربائیجان کے اسٹوڈنٹ ویزہ ہولڈرز بھی آف لوڈ ہوئے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ مکمل اور درست سفری دستاویزات کے بغیر کسی بھی ملک کا سفر خطرے میں پڑ سکتا ہے۔