دنیا

کجریوال کے استعفے کا اعلان، نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کیلئے تین نام گردش کرنے لگے

Spread the love

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی جانب سے استعفے کے اعلان کے بعد نئے وزیراعلیٰ کے لیے تین نام گردش کرنے لگے۔بھارتی میڈیا مطابق شراب پالیسی کیس میں ضمانت ملنے کے بعد اروند کجریوال نے اتوار کے روز اچانک وزارت اعلیٰ کے منصب سے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بارے میں بتایا۔اروند کجریوال نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں گے اور اب اس وقت ہی اس منصب پر آئیں گے جب عوام انہیں ایمانداری کا سرٹیفکیٹ دیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کے اچانک استعفے کے اعلان کے بعد وزارت اعلیٰ کی کرسی کے لیے تین نئے نام گردش کررہے ہیں جن میں گوپال رائے، کیلاش گاہلوٹ اور سنیتا کجریوال شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے