(اُردو ایکسپریس) آج، 5 مارچ 2025 کو، چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ نیوزی لینڈ حالیہ پاکستان ٹرائی سیریز میں عمدہ کارکردگی کے بعد پُراعتماد ہے۔ کوچ گیری اسٹیڈ کے مطابق، ٹیم کو لاہور میں کھیلنے کا پہلے سے تجربہ حاصل ہے، جہاں وہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کو شکست دے چکی ہے۔
اس مقابلے کی فاتح ٹیم 9 مارچ کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی، جس نے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔