(اُردو ایکسپریس) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بڑا جھٹکا! فاسٹ بولر برائیڈن کارس انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ پاؤں کے انگوٹھے کی چوٹ انہیں مزید کھیلنے سے روک چکی ہے۔ ان کی جگہ نوجوان اسپنر ریحان احمد اسکواڈ کا حصہ بن گئے، جس کی منظوری آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔
انگلینڈ نے اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا، مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اب ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لیے انگلینڈ کو لازمی فتح درکار ہوگی۔ ان کا اگلا امتحان 26 فروری کو افغانستان کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔