(اُردو ایکسپریس) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو دبئی میچز کے لیے باکس ملا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے متعلقہ حکام سے باکس فروخت کرنے کا کہہ دیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اس باکس کی مالیت 4 لاکھ امریکی ڈالرز ہے اور اس باکس میں 30 نشستیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے عام انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان
کی میزبانی میں 19 فروری سے شروع ہونے جا رہی ہے جس کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہو گا۔