کھیل

چیمپئنز ٹرافی: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ آج

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دوسرا میچ دبئی میں بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان آج 2 بجے کھیلا جائے گا۔

 

میچ سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا جبکہ بھارتی کھلاڑیوں نے صرف فٹ بال کھیلی اور واپس لوٹ گئے ۔

 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک مشکل فارمیٹ ہے، ایک شکست ٹیم کو ناک آؤٹ مرحلے سے دور کرسکتی ہے۔

 

یاد رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑااور پاکستان ٹیم اب اپنا دوسرا میچ بھارت کے خلاف اتوار کو کھیلے گی جس کے لیے آج کراچی سے دبئی روانہ ہوگی۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے