کھیل

چیمپئنزٹرافی میں پاک بھارت میچز کیلئے نیوٹرل وینیو پر اتفاق ہوگیا

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی پاکستان اور بھارت میں معاہدہ ہو گیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق چیمپئنزٹرافی میں پاک بھارت میچز کیلئے نیوٹرل وینیو پراتفاق ہوگیا، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز نیوٹرل مقامات پر ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی ہائی برڈ ماڈل پر ہوگی، معاہدے پر ووٹنگ آئی سی سی بورڈ کی جانب سے ہوگی۔

ادھر کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے 2028 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپ دی گئی ہے۔
.
2028ء ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے سائیکل کا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہو گا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن بروقت مکمل ہو گی، بھارت کے میچز کے لئے دوبئی اور سری لنکا کے ویونیو ابھی فائنل نہیں ہوئے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کے حق میں بہتر ہوگا، ٹرافی کے شیڈول کا اعلان جلد ہوجائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بارے قیاس آرائیاں بھی جلد ختم ہوجائیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے