(اُردو ایکسپریس) چییمپئنز ٹرافی کا آغاز آج سے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ہونے جارہا ہے ۔
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران دیگر ممالک کے جھنڈے لہرا دیے گئے، مگر بھارتی پرچم نظر نہیں آیا، جس پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس تنازع کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم دبئی میں اپنے میچز کھیلے گی، اس لیے ان کا پرچم نہیں لگایا گیا۔
پی سی بی اپنی کی ہوئ بات پر ہی نا ڈٹ سکی ۔
لیکن آج پی سی بی نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں انڈیا کا جھنڈا لگادیا ۔
یاد رہے کہ آج سے چیمپئنز ٹرافی کا کراچی میں آغاز ہونے جارہا ہے ، جس کے پہلے میچ میں کیوی اور شاہین مد مقابل ہوں گے ۔”