چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کے مستقبل کا فیصلہ 27 جولائی کو ہوگا

Spread the love

وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کے مستقبل کا فیصلہ 27 جولائی کو ہوگا۔ دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی نے بتایا ہے کہ اگر 27 جولائی تک ڈاکٹر مختار احمد کی مدت میں توسیع کی سمری منظور نہ ہوئی تو ہم دوبارہ سمری بھجیں گے، پھر بھی فیصلہ نہیں آیا تو نئی سمری بھجیں گے، جس میں کمیشن کے کسی رکن کو چیئرمین کے عہدے کا چارج دینے کی درخواست کی جائے گی۔ واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی یہ دوسری مدت ہے جو 28 جولائی کو مکمل ہوگی اور ایچ ای سی کے قواعد کے مطابق تیسری مدت نہیں دی جاسکتی۔ اگر تیسری مدت دی گئی تو وہ غیر قانونی ہوگی۔وفاقی سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ ڈاکٹر مختار کی یہ دوسری مسلسل مدت نہیں تھی بلکہ درمیان میں ڈاکٹر طارق بنوری بھی چیئرمین ایچ ای سی تعینات ہوئے تھے اور ان ہی کو ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کے دور میں چیئرمین ایچ ای سی کی مدت چار سال سے کم کرکے دو برس کردی گئی تھی۔تاہم ڈاکٹر طارق بنوری عدالت سے سرخرو ہوئے تھے اور اپنی چار سالہ مدت مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے