پاکستان

,پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، عمر ایوب

Spread the love

قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔اسلام آباد میں شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں، ہمارا اسلام آباد کا جلسہ بھی ہو گا ملک بھر میں جلسے کریں گے۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی طرف سے اینٹی کرپشن میں بوگس مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے