پنجاب میں 14 اگست سے رعایتی قیمت پر سولر پینل کی فراہمی شروع کرنیکا اعلان

Spread the love

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 14 اگست سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ 200 سے زائد اور 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینل 10 فیصد معاوضے کی ادائیگی پر ملیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سولر پینل کی فراہمی بینکوں کے ذریعے ہو گی، سولر پینلز کی فراہمی سے بجلی بل میں 40 فیصد کمی ہو گی، عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے، مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے