(اُردو ایکسپریس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں پر ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کر دیے
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر متعدد کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔
سب سے زیادہ جرمانہ عامر جمال پر کیا گیا، جنہوں نے ایسی کیپ پہنی جس پر مشہور نمبر 804 درج تھا، جس پر انہیں 14 لاکھ روپے کا جرمانہ ہوا۔
اسی طرح آسٹریلیا سیریز میں رات دیر سے ہوٹل واپسی پر سلمان علی آغا، صائم ایوب، اور عبداللہ شفیق کو 5،5 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
جنوبی افریقہ سیریز میں ہوٹل دو منٹ لیٹ پہنچنے پر سفیان مقیم، عباس آفریدی، عثمان خان اور ایک اور فاسٹ باؤلر کو 200،200 ڈالر کا جرمانہ ہوا۔
یہ فیصلے ٹیم میں ڈسپلن برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے ان پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔