پاکستان سے برطانیہ منگوائی گئی کار سے گن بنانے کے آلات برآمد، ایک شخص گرفتار

Spread the love

پاکستان سے برطانیہ منگوائی گئی کار سے گن بنانے کے آلات برآمد ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن گیٹ ویک پورٹ پر پاکستان سے آئی کار میں سے گن بنانے کے آلات برآمد ہوئے، آلات کار کے فیول ٹینک کے اندر اور بونٹ کے نیچے چھپائے گئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کار کے آلات برآمد ہونے کے بعد حکام نے کارروائی کرتے ہوئے برمنگھم کے علاقے اسپارک ہل سے یاسر خان نامی شخص گرفتار کیا ہے۔مبینہ ملزم یاسر خان کو آج مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے