(اُردو ایکسپریس) ساف ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے روڈن انکلیو میں پلاٹس کا اعلان
روڈن انکلیو کے جی ایم مارکیٹنگ، محمد راشد، نے ساف ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والے تمام پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ساف ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں نے محمد اشتیاق کیانی سے دورانِ گفتگو اپنے مالی مسائل اور پرانے جوتوں کے باعث درپیش مشکلات کا ذکر کیا۔ کھلاڑیوں نے درخواست کی کہ اسپانسرز کو ان کی ضروریات کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔
اس پر، جب محمد اشتیاق کیانی نے روڈن انکلیو کے جی ایم مارکیٹنگ محمد راشد سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کے لیے کچھ منفرد کریں گے۔ نتیجتاً، پاکستان میں پہلی بار روڈن انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی نے تمام کھلاڑیوں کو ایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا، جس پر کھلاڑیوں اور محمد اشتیاق کیانی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔