پاکستان

پاسپورٹ کی روزانہ 50 ہزار درخواستیں اور پروڈکشن 22 ہزار ہونے سے تاخیر کا مسئلہ ہے: وزارت داخلہ

Spread the love

وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ بڑی تعداد میں پاسپورٹ کی درخواستیں ملنے اور کم تعداد میں پروڈکشن سے پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر کا مسئلہ ہے۔سینیٹ اجلاس کے وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ کا تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ سال 2022 کے بعد سے ڈی جی امیگریشن اور پاسپورٹ کو روز بہت درخواستیں مل رہی ہیں۔وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں بتایا کہ پاسپورٹ کے لیے موصول ہونے والی روزانہ درخواستوں کی تعداد 45 سے 50 ہزار ہے جب کہ پاسپورٹ پروڈکشن سہولت روزانہ صرف 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ فراہم کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ جمع ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے