(اُردو ایکسپریس) پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل کی جانب سے اسلام آباد میں اپنے نئے فلیگ شپ اسٹور کا شاندار افتتاح کردیاگیا، جوکہ ٹی سی ایل کا پاکستان میں صارفین تک اپنی جدید مصنوعات پہنچانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ یہ نیا اسٹور صارفین تک براہ راست جدید ٹیکنالوجی اورشاندار تفریحی تجربات فراہم کرنے کے لیے ٹی سی ایل کے عزم کی عکاسی کرتاہے۔
لانچ ایونٹ میں کرکٹرز،KOLs،انفلوئنسرز اور ٹی سی ایل کے معزز کسٹمرز نے شرکت کی۔اسلام آباد کے مرکز میں واقع فلیگ شپ اسٹور صارفین کوٹی سی ایل کی جدید مصنوعات تک رسائی فراہم کرتاہے۔ لانچ ایونٹ کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا115انچ کاکیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی ویX955 Max مہمانوں کی توجہ کا مرکز رہا،جو کہ بڑی اسکرین کے ڈسپلے میں ٹی سی ایل کی جدت کوظاہرکرتاہے۔ بڑی اسکرین کی ٹی وی کیٹگری میں عالمی نمبر 1 برانڈ کے طور پر ٹی سی ایل اپنے صارفین تک جدید ترین پراڈکٹس پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔ٹی سی ایل کی ٹی وی کلیشن میں 65 انچ سے لے کر 115 انچ کے ایل ای ڈی ٹی وی شامل ہیں، جو صارفین کوبے مثال تجربہ فراہم کرتے ہیں۔
ٹی سی ایل کے ٹیلی ویژن فلموں، کھیلوں اور گیمنگ سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔اس فلیگ شپ اسٹور پر صارفین ٹی سی ایل کی جدید ترین مصنوعات کا لائیوتجربہ کرسکتے ہیں۔فلیگ شپ ا سٹور میں ایک گیمنگ زون بھی بنایا گیاہے، جہاں ٹی سی ایل کے جدید ترین ایل ای ڈی پر تیزرفتار گیمنگ کا تجربہ کیاجاسکتاہے۔ ٹی سی ایل نے اپنے سب سے بڑے فلیگ شپ اسٹور کے شاندار افتتاح کا جشن منانے کے لیے معززصارفین کے لیے منتخب ایل ای ڈی ٹی وی ماڈلز پر محدود وقت کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان بھی کیاہے۔
لانچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹی سی ایل برائے مشرق وسطیٰ و افریقہ ماجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ، ”ہم پاکستانی صارفین کے پسندیدہ برانڈ ٹی سی ایل کی جانب سے اسلام آباد میں نئے فلیگ شپ اسٹورکے لانچ پر بے حد خوش ہیں۔ہمارا مقصد پاکستان کے ہر گھر تک گھریلو تفریحی تجربات پہنچانااور ملک بھر کی طرح اسلام آباد کے صارفین تک بھی ٹی سی ایل کی جدید مصنوعات پہنچاناہے۔ ‘
‘یہ فلیگ شپ اسٹور نہ صرف ٹی سی ایل کے امیج کو ایک عالمی برانڈ کے طور پر مضبوط کرتا ہے،بلکہ گھریلو تفریح کے لیے جدید مصنوعات فراہم کرنے والے برانڈ کے طور پر اپنی پوزیشن کو بھی مضبوط کرتا ہے۔صارفین Elysium Tower اسلام آباد میں ٹی سی ایل فلیگ شپ اسٹور پر تشریف لاسکتے ہیں، اور اپنے پسندیدہ برانڈ کی مصنوعات کی خریداری کرسکتے ہیں۔