(اُردو ایکسپریس) چیمپئنز ٹرافی کے ایک اہم میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ تاہم، کوہلی نے 21ویں اوور میں ایک ایسی غلطی کی جس کے باعث وہ آؤٹ ہو سکتے تھے، لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نے اس موقع پر اپیل ہی نہیں کی۔
کوہلی نے حارث رؤف کی گیند پر ایک سنگل لینے کے بعد غیر متوقع طور پر تھرو کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی، جو ممکنہ طور پر "آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ” کے زمرے میں آ سکتا تھا۔ کمنٹری باکس میں موجود سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی خوش قسمت رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے اس پر توجہ نہیں دی۔
اگر پاکستانی ٹیم اپیل کرتی تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا، لیکن کرکٹ قوانین سے لاعلمی یا عدم توجہی کے باعث یہ سنہری موقع ضائع ہو گیا۔