تازہ ترین ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحرہر میں بدلنے کا طریقہ جان لیں۔

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) واٹس ایپ نے حالیہ اپ ڈیٹ میں ایک زبردست نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جو صارفین کو وائس نوٹس کو تحریری متن میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ خاص طور پر ان مواقع کے لیے کارآمد ہے جب شور شرابے میں وائس نوٹ سننا ممکن نہ ہو یا ایسی جگہ ہوں جہاں آواز سننا مناسب نہ ہو۔

یہ فیچر نومبر 2024 میں لانچ کیا گیا اور اب بیشتر صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

فی الحال، یہ انگریزی، ہسپانوی، پرتگیزی، اور روسی زبانوں میں کام کرتا ہے، جبکہ واٹس ایپ نے مزید زبانوں کے اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ تاہم، اردو زبان کے لیے ابھی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔

یہ فیچر کیسے فعال کریں؟

1. واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن انسٹال کریں۔

2. ایپ کی Settings میں جائیں۔

3. Chats سیکشن میں جائیں اور نیچے اسکرول کریں۔

4. "Voice Message Transcript” کا آپشن فعال کریں۔

5. اپنی پسندیدہ زبان منتخب کریں۔

اس کے بعد، جب بھی آپ کو منتخب زبان میں کوئی وائس نوٹ ملے گا، واٹس ایپ خود بخود اسے تحریری شکل میں بدل دے گا، جو وائس نوٹ کے نیچے ظاہر ہوگا۔

یہ فیچر صرف چند مخصوص زبانوں کے لیے دستیاب ہے۔

واٹس ایپ کا یہ فیچر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ ہے، یعنی آپ کی پرائیویسی برقرار رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے