تازہ ترین کھیل

نیوزی لینڈ کا پاکستان پر دوبارہ وار! عبرتناک شکست

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ڈونیڈن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ بارش کے باعث میچ 15،15 اوورز تک محدود رہا، جہاں پاکستان نے 136 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی، پہلی وکٹ صرف 1 رن پر گری، اور ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہوا۔ کپتان آغا سلمان نے 46 اور شاداب خان نے 26 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا، مگر پوری ٹیم 135 رنز ہی بنا سکی۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے 13.1 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا، پاکستانی باؤلرز کی جدوجہد کے باوجود کیویز نے جیت اپنے نام کی۔ دوسرے میچ کے لیے ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا تھا، مگر پاکستان شکست سے نہ بچ سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے