(اُردو ایکسپریس)
نئے سال پر حکومت نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دے دیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سال نو پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے اضافہ کیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے
وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
واضح رہے کہ 15 دسمبر کوحکومت کی جانب سے پیٹرول قیمت برقرار جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کمی کی گئی تھی۔