تازہ ترین کھیل

نئی توانائی، نیا جوش! قومی اسکواڈ جیت کے لئے نیوزی لینڈ روانہ

Share:
Spread the love

یہ(اردو ایکسپریس)!نئی توانائی، نیا جوش! قومی اسکواڈ جیت کے لئے نیوزی لینڈ روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئی۔ ٹیم دبئی کے راستے کرائسٹ چرچ پہنچے گی، جہاں سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اس بار قومی اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے، جن میں عبدالصمد اور حسن نواز شامل ہیں، جو پہلی بار پاکستان ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ انہیں نئی ذمہ داری دی گئی ہے، اور وہ بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کی توانائی مثبت ہے، اور امید ہے کہ وہ زبردست پرفارمنس دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے