پاکستان

ملک میں آج 2 بڑے شہروں کی فضا مضرِ صحت

Spread the love

(اردو ایکسپریس) ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج لاہور اور کراچی کی فضا مضرِ صحت ہے۔لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 163 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے

جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 155 ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بغداد پہلے نمبر پر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 215 ریکارڈ کیا گیا ہے

۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے