(اُردو ایکسپریس) اپنے حالیہ انٹرویو میں شادی، محبت اور کیریئر کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مالی، جذباتی اور ذہنی طور پر مستحکم ہونے کے بعد ہی شادی کا سوچیں گے۔
ثمر جعفری کے مطابق وہ اس وقت اپنی خواہشات اور کیریئر پر فوکس کر رہے ہیں، اور فی الحال محبت سے زیادہ اپنی زندگی کے خواب پورے کرنا ان کے لیے اہم ہے۔ تاہم، وہ یہ بھی مانتے ہیں کہ زندگی میں ایک اچھے روحانی ساتھی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں گلوکاری اور شاعری کا بھی شوق ہے، اور وہ زیادہ تر ٹوٹے دل والوں کے لیے رومانوی شاعری لکھتے ہیں۔ ان کے بقول، جب وہ کسی دوسرے شخص کے جذبات کی قدر کرنے کے قابل ہو جائیں گے اور کسی کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے مکمل تیار ہوں گے، تب ہی شادی کریں گے۔
ثمر جعفری کا ماننا ہے کہ ان کا شریکِ حیات اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کے لیے آزاد ہوگا، اور وہ تبھی شادی کریں گے جب وہ خود اتنے مضبوط ہو جائیں کہ کسی دوسرے کی ضروریات اور جذبات کو سمجھ سکیں۔