پاکستان

لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا دھرنا چودھویں روز میں داخل

Spread the love

مہنگی بجلی اور تنخواہ دار طبقے پر اضافی ٹیکسوں کے خلاف لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا دھرنا چودھویں روز میں داخل ہوگیا۔جماعت اسلامی کی جانب سے آج مطالبات کے حق میں مری روڈ پر مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔دوسری جانب حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان بات چیت کا پانچواں دور آج شام ہوگا۔ وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ کافی چیزوں پر اتفاق ہوگیا ہے، کافی چیزوں پر اتفاق ہونا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے