ٹیکنالوجی سوشل میڈیا

"قیصر نظامانی کا پیچھا کرنا کام آگیا! فضیلہ قاضی نے شادی کی دلچسپ کہانی سنادی”

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے اپنی اور قیصر نظامانی کی شادی کے دلچسپ واقعات مداحوں سے شیئر کیے۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فضیلہ قاضی نے بتایا کہ ان کی قیصر نظامانی سے پہلی ملاقات پاکستان ٹیلی ویژن کے کوریڈورز میں ہوئی۔ قیصر پہلے سندھی ڈراموں میں کام کرتے تھے اور بعد میں اردو ڈراموں میں نظر آئے۔

فضیلہ قاضی نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ کو قیصر نظامانی بےحد پسند تھے اور وہ ان کے ڈرامے خاص طور پر دیکھتی تھیں۔ جب دونوں ایک شو میں ساتھ کام کر رہے تھے، تو قیصر اکثر سیٹ پر ان کے پیچھے پیچھے گھومتے رہتے اور کبھی پھول دے دیتے یا کسی بہانے ان کے گھر آجاتے۔

اداکارہ نے مزید بتایا، "ایک دن میں نے قیصر سے کہہ دیا کہ یہ سب مناسب نہیں، اگر واقعی سنجیدہ ہیں تو رشتہ بھیج دیں، ہم شادی کرلیں گے۔ مجھے لگا تھا کہ وہ انکار کردیں گے یا بھاگ جائیں گے، لیکن حیرت انگیز طور پر انہوں نے فوراً ہاں کردی!”

قیصر نظامانی کے والدین ابتدا میں راضی نہیں تھے کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ ابھی ان کا کیرئیر شروع ہوا ہے، مگر قیصر نے فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ شادی فضیلہ قاضی سے ہی کریں گے۔

یہ دلچسپ کہانی سن کر مداحوں نے دونوں کی محبت اور کمٹمنٹ کو خوب سراہا!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے