کھیل

فیروز خان کی باکسنگ میں شکست، امپائر پر جانبداری کا الزام!

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) لاہور میں ہونے والے سلیبریٹی باکسنگ میچ میں اداکار فیروز خان کو یوٹیوبر رحیم پردیسی کے ہاتھوں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے دوران دونوں فائٹرز نے بھرپور مقابلہ کیا، لیکن رحیم پردیسی کے مکوں کی رفتار اور طاقت نے فیروز خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 

مقابلے کے دوران فیروز خان کے چہرے پر زخم آئے اور ان کی ناک سے خون بھی بہنے لگا، جس کے باعث ان کے بیٹے سلطان نے رونا شروع کر دیا۔ یہ جذباتی لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور صارفین نے فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہیں اپنے بچے کو میچ میں نہیں لانا چاہیے تھا۔

 

میچ کے بعد فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں، البتہ جج کی اسکورنگ پر سوالات ضرور اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک جج نے پہلے راؤنڈ میں انہیں "زیرو” دیا، جس پر انہیں اعتراض ہے۔ تاہم، انہوں نے اعتراف کیا کہ اس فائٹ نے انہیں اپنی طاقت اور صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع دیا اور وہ اس تجربے سے خوش اور مطمئن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے